طالبات قابل فخر اثاثہ،صلاحیتوں میںکسی سے کم نہیں:شکیلہ سلیم رانا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار،تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ طالبات ہمارے ملک کا قابل فخر اثاثہ ہیں اور صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں،تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتا دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی تعلیم کے ذریعے ممکن ہوئی اس لئے تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے حکومت بھرپور کردار ادا کررہی ہے تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارے طالبات صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس انٹرنیشنل سکول موڑ ایمن اباد کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا ساٹھ فیصد سے زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں، یکساں نصاب تعلیم نوجوانوں کے ذہنوں میں یکساں نظریات کو پروان چڑھانے کی راہ ہموار کرے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ترقی اور خوشحالی کا وژن رکھتے ہیں اور ان کا وژن علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب کو عملی جامعہ پہنانا ہے،پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کو مزید بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے آخر میںشکیلہ سلیم رانانے بطور مہمان خصوصی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طالبات ،ٹیچرز میں شیلڈ تقسیم کیں۔