• news

عوام کے مصائب کے خاتمہ کیلئے شبانہ روز کام جاری ہے:صدیق مہر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عوام کے مصائب و مشکلات کے خاتمہ کیلئے شبانہ روز کام جاری ہے ترقیاتی کاموں اور وسائل کی مساوانہ تقسیم کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو عملی طور پر نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ ماضی میں نظرانداز علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں عوامی خدمت اور اہل حلقہ کو درپیش مسائل کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن