طاہر القادری نے رول ماڈل تعلیمی ادارے قائم کئے:حسین محی الدین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج یوتھ لیگ لاہور کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے رول ماڈل تعلیمی ادارے قائم کئے۔یوتھ امپاورمنٹ کا مطلب نوجوانوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ سیمینار سے مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، معروف دانشور واصف علی واصف کے صاحبزادے کاشف علی واصف،نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی ،سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سنیئر کام نویس ندیم چوہدری سمیت سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، علمی شخصیات نے اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا۔حاجی فرخ حسین صدر یوتھ لیگ لاہور نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے اپنی زندگی کے 71 سال نوجوانوں کی فکری، ایمانی اور نظریاتی تربیت کے وقف کردیئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں کو ذخیرہ علم عطاء کیا۔