• news

جماعت اسلامی ،پاکستان اسلامک میڈیکل ،پی او بی کے زیرِ ہتمام فری آئی کیمپ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی غربی لاہور ،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اورپی او بی کے زیرِ ہتمام حمزہ پارک خیابان قائد میں فری آئی کیمپ اور ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبد العزیز عابد، ظہور احمد ، اقبال آزاد اور اعجاز احمد اعجاز و دیگر عہدیداران و ذمہ داران نے کیا۔ڈائریکٹر ہیلتھ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ڈاکٹر اعجاز نذیر نے کیمپ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی معروف شخصیات، یونس وٹو، عمر رمضان، طلحہ عزیز، احتشام الحق اور دیگر موجود تھے۔ عبدالعزعابد نے فری میڈیکل کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں 250 سے زائد مریضوں کا آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ پی او بی کی طرف سے مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ جماعت اسلامی غربی لاہور نے پی او بی کے ساتھ مل کر ایک روزہ فری آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں کسی ادارے کا غریب اور پسماندہ علاقوں میں خدمات پہنچانا بہت اہم ہوتا ہے۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا ملک بھر اور گراس روٹ لیول پر کام کا ایک منفرد ماڈل ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن