رائیونڈ: ایل ڈبلیو ایم سی کا اڈا پلاٹ، لاہور روڈ و گرونواح آپریشن کلین اپ مکمل
رائیونڈ،سندر (نامہ نگار) ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ٹیم نے زونل افسر محمد فاروق کی سرپرستی میں علاقہ کو صاف شفاف اور مثالی بنانے کے عزم پر عمل کرتے ہوئے اڈا پلاٹ و گردونواح میں آپریشن کلین اپ مکمل کر لیا۔ آپریشن کلین اپ کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ٹیم نے رائیونڈ لا ہور روڈ اڈا پلاٹ و گردونواح کے علاقہ میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر زون 47 کے زونل آفیسر محمد فاروق نے کہا کہ ہمارا مقصد علاقہ کو صاف ستھرا بنانا ہے ۔