• news

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پوری طرح متحد ہے:شنیلا روت

لاہور(لیڈی رپورٹر)پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شنیلا روت نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینٹ اور قومی اسمبلی میں تو اپنے ارکان کی تعداد پوری نہیں کر سکتی اور رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی کے ارکان سے رابطوں کے دعوے کرتے پھرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم عمران خاں کی قیادت میں پی ٹی آئی پوری طرح متحد ہے۔ رانا ثنا اللہ اپنے دل کی تسلی کیلئے الٹے سیدھے دعوے کرتے رہتے ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن