حکمرانوں کی نالائقیوں نے ملکی مسائل میں اضافہ کر دیا:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناہلی اور نالائقیوں نے ملکی مسائل میں اضافہ کر دیا۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس انتقام ،نفرت اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ ملک و قوم کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ملک و قوم کو سنبھالنے کیلئے نئی قیادت کو لانا ضروری ہو چکا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے کوئی نہیں نمٹ سکتا۔