ختم نبوت سے متعلق قرآنی آیت کی بے حرمتی افسوسناک:سرور حسین شاہ سیفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان مجلس شوریٰ کے رکن پیر سید سرور حسین شاہ سیفی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقہ جکھڑ امام شریف میں ختم نبوت سے متعلق قرآنی آیت کی یوسف نامی قادیانی کے ہاتھوں بے حرمتی کو افسوسناک امر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کی قر آنی آیات کی توہین کا اقدام معاشرے میں فتنے کی آگ بھڑکانے کی ایک منصوبہ بند سازش ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔