پی ایس ایل7،شاداب نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں مسلسل 3میچز میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔کراچی کنگز کے خلاف میچ میں یہ اعزاز اپنینام کیا، انہوں نے میچ میں 15رنز کے عوض 4 کھلاڑی آٹ کیے۔اس کے قبل شاداب نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 اور گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ وہ رواں پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔