• news

 چوتھا چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ 10 سے 13فروری تک کھیلا جائیگا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے قومی سطح پر ’’چوتھاچیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ‘‘ لاہور جمخانہ گالف کلب میں 10سے 13فروری 2022 تک کھیلا جائیگا۔تین روز تک جاری رہنے والے اِس ٹورنامنٹ میں پاکستان گالف  فیڈریشن سے منسلک گولف کلبز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں انٹری کے لئے آخری تاریخ  آج کی مقرر کی گئی ہے جبکہ پریکٹس راؤنڈکل کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق امیچورز، سینئر امیچورز،خواتین، ویٹرنز اور انوی ٹیشنل کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں امیچورز کے لئے 54 ہولز،سینئر امیچورز اورخواتین کے لئے 36ہولز جبکہ ویٹرنز اور انوی ٹیشنل کے لئے نو نو  ہولز کے مقابلے ہوں گے۔ چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان گولف فیڈریشن سمیت اس کھیل کے فروغ کے لئے کام کرنے والے دیگر سپورٹس گروپس سے وا پڈا کے مضبوط روابط استوار کرنا ہے۔ اِس ٹورنامنٹ کے ذریعے گالف کے شعبے میں موجود نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے میں بھی مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن