لاہور ئیے بڑی تعداد میں پی ایس ایل دیکھنے آئینگے، میلہ سجے گا، رمیز راجہ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پچز اچھی نہیں ہوں گی تو ہمارا معیار اچھا نہیں ہوسکتا ۔ہر موقع پر پچز بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ایک بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل ورلڈ کلاس ایونٹ ہے۔ زیادہ شائقین سٹیڈیم آئیں گے تومیلہ سجے گا ۔میلہ بچوں کے لئے سجاتے ہیں 12 سال سے کم عمر بچوں سے رونق سجے گی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ فینز کیلئے بڑا پروگرام بنایا تھا لیکن کرونا پابندیوں کے سبب ممکن نہ ہوسکا، لاہور میں اچھا کراؤڈ آئے گا اب تو 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی اجازت مل گئی ہے۔پی ایس ایل میں لاہور کے میچز بھی زبردست ہوں گے، لوگوں سے کہوں گا زیادہ سے زیادہ تعداد میں سٹیڈیم آئیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ پچز اچھی نہیں ہوں گی تو کرکٹ کا معیار بھی اچھا ممکن نہیں ہوگا،آج میں نے خود پچز کی تیاری کو مانیٹر کیا ہے،میں ہر موقع پر کوشش کروں گا کہ اچھی پچز بنیں، اچھی پچز سے ہی ہم عظیم ٹیم بن سکتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم پاکستان آئے گی اور سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، امید کرتا ہوں وہ ہمیں پوری طرح ٹیسٹ کریں گے کہ ہم اور وہ کتنے پانی میں ہیں۔