• news

کراچی کی مسلسل پانچویں شکست، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں اتوار کے روز کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایونٹ میں اب تک مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی کنگز کے مداح جہاں ٹیم کی کارکردگی سے پریشان ہیں وہی سوشل میڈیا صارفین کنگز کی ہار پر مزے مزے کے تبصرے کررہے ہیں۔لاہور قلندرز کے مداح نے کراچی کنگز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں باتیں کرتے تھے جبکہ ایک صارف نے کراچی کی بیٹنگ کی آخری امید فردوس عاشق اعوان کو قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن