• news

حجاب پہننا ذاتی پسند‘ مودی کے بھارت میں جو ہوا خطرناک ہے فورسز کے جوان ہمارا فخر: فواد چودھری 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی/ نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کا عزم پہاڑوں سے بلند ہے، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔  ایک  ٹویٹ  میں انہوں نے کہا کہ  جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے۔ بھارتی معاشرہ غیر مستحکم قیادت میں تیزی سے زوال پذیر ہے۔ حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے۔ شہریوں کو حجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن