ہفتہ وار مہنگائی میں 1.33 فیصد اضافہ، انڈے، آلو، پیاز، چکن مہنگے، دالیں چینی سستی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 1.35 فیصد بڑھی۔ بریفنگ کے مطابق 33 اشیاء مہنگی اور 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی۔ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ انڈے 0.04‘ آلو 0.05‘ پیاز 0.03‘ سستے ہوئے۔ چکن 0.40‘ لہسن 0.02‘ ٹماٹر 0.97 فیصد مہنگے ہوئے۔ دال ماش دال‘ دال مونگ‘ چینی اور دیگر اشیاء سستی ہوئیں۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ کمیٹی نے ملک میں گندم کے وافر ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے دالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ خوردنی تیل کی دستیابی اور قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز کو روزانہ کے استعمال کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو سستے سہولت بازاروں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی۔