• news

بجلی کے بلوں میں اوور چاجزحکومت کی بد ترین مالی کرپشن ہے:جاوید بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بجلی کے بلوں میں اوور چاجزحکومت کی بد ترین مالی کرپشن ہے  پاکستان سنی تحریک اپنے مظلوم اور غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔متوسط طبقہ کو ظالم حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ملکی غیر یقینی صورت حال سے نکالنا حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔مہنگائی کے طوفان بد تمیزی نے مزدوروں ،کسانوں،ہاریوں کی جھونپڑیاں اکھاڑ دی ہیں۔تنخواہ دار طبقہ کو زندگی کے لالے پڑے ہیں۔مہنگائی نے غریب آدمی  کی کمر توڑ دی ہے نااہل حکمران طبقہ غریبوں کا خون چوس رہا ہے۔بجلی،پیٹرول،آٹا،گھی سمت تمام اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جا ئے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ضلع راہنما و تحصیل صدر وزیر آبا د محمد جاوید بٹ نے گزشتہ روز اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین اور دیہاڑی دار طبقہ کے لئے   تقریب تقسیم لنگر سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن