موجودہ حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں: حسن سردار
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی وائس چیئرمین حسن سردار نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی انتشار کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرنیوالے موجودہ حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، ملک میں ہر شعبے کو تباہ کر دیا گیا ہے، حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہی بیڈ گورننس کی نئی مثال رقم کی گئی ہے، قوم بدحالی کا شکار اور کسمپرسی کے عالم میں ہے جسے ان سنگین حالات سے نواز لیگ چھٹکارا دلائے گی، اپنے ایک بیان میں میجر حسن سردار نے کہا کہ ملک میں صرف عمران نیازی کی انا اور نفرت کا راج ہے،وطن عزیز پاکستان کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔