عمران خان کے چین جانے سے سرمایہ کاری کا نیا دور شروع ہوگا :خان کلیم اللہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے تاریخی اور مثالی تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خاں کے چین کے کامیاب دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا نیا دور شروع ہوگا جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، وزیراعظم عمران خاں کی پالیسیوں کی وجہ سے ان تعلقات میں وسعت آئی اور دونوں طرف اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کا فائدہ دونوں ممالک کو ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کو چین کے کامیاب دورے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خان کلیم اللہ خان نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے وزیر اعظم کے دورہ چین سے ساتھ سی پیک منصوبہ تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ۔