لانگ مارچ کی تیاریاں،پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کااہم اجلاس کل ہوگا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کا ایک اہم اجلاس کل مورخہ 10 فروری بروز جمعرات 12بجے دن سکائی وے ہوٹل کھاریاں میں منعقد ہوگا اجلاس میں پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈر قومی و صوبائی اسمبلی تمام اضلاع شہروں اور تحصیلوں کے صدر جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات ذیلی تنظیموں کے ڈویژنل ڈسٹرکٹ صدور شرکت کرینگے اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر آصف بشیر بھاگٹ کرینگے جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ایم پی اے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے اجلاس میں 27 فروری کو ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا اور تیاریوں کا جاہزہ لیا جائے گا۔