دشمن ہماری سرحدوںپر سیاہ بادلوںکی طرح منڈلا رہے ہیں:ارسلان خالد
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما و پی پی 139 کے سابق امیدوار چودھری ارسلان خالد ورک نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے اختلافات اور مفادات سے بالاتر ہوکر عوام کے سلگتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کے اندر مشترکہ کردارادا کریں کیونکہ اس وقت مہنگائی ، بیروزگاری، لاقانونیت سے عام آدمی کی زندگیاںاجیرن ہوکر رہ گئی ہیں حب الوطنی اور عوام دوستی کا تقاضا یہ ہے کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی فلاح بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملک کے تمام سٹیک ہولڈر کردارادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ دشمن ہماری سرحدوںپر سیاہ بادلوںکی طرح منڈلا رہے ہیں۔