• news

ن لیگ کی قیادت نے اربوں روپے کی کر پشن کی :عبدالمناف خان

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی ایکشن کمیٹی گڈ گورنس کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جس گورننس ماڈل کو مشعل راہ بنا کر ملکی نظام و انصرام چلا رہی ہے وہ ریاست مدینہ کے ماڈل سے اخذ کیا گیا ہے جس کی مکمل عملداری پاکستان کو جنت نظیر بنادیگی اور وزیر اعظم عمران خان اسی ویژن کی تکمیل کی خاطر برسر پیکار ہیں (ن)لیگ کی قیادت نے ایک دھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کر پشن کی ہے پی ٹی آئی کی قیادت نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن بے نقاب کررہی ہے اور قوم کو انکا اصل کرپٹ چہرہ دکھارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر رائے اعظم خاں، ڈاکٹر محسن چدھڑ، رانا احسان الحق، اکرم چیمہ، شہباز حسین اعوان، جمیل چوہدری، رانا بلال محمود، محمد علی خان، عاطف جنید، ملک خرم شہزاد کھوکھرودیگر بھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن