• news

بشریٰ رحمان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص خاتون رہنما سے محروم ہو گئی‘ کنول نسیم

لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق ایم پی اے اور ق لیگ کی رہنما کنول نسیم نے بشریٰ رحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔ وہ خواتین کے حقوق کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں متحرک رہتی تھیں۔ پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن