• news

عالمی قوتیں سی پیک کو ناکام بنانا چاہتی ہیں:رانا انتظار اسلام‘ احمد جمال

سرائے مغل(نامہ نگار) کرم ایجنسی میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ عالمی قوتیں سی پیک کو ناکام بنانا چاہتی ہیں، سازشوںکو ناکام بنانا ہو گا۔ سرائے مغل کے سیاسی و سماجی رہنماوں تحریک انصاف کے رانا انتظار اسلام اور جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر چوہدری احمد جمال نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 فوجی نوجوانوں کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ملک و قوم کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔ ذمہ داران کو جلد گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن