• news

شیخوپورہ: بچوں کو نشئی بنایا جانے لگا‘ مبینہ زیادتی‘ انتظامیہ خاموش

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ پولیس اور انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے منشیات فروشی اور نشہ آور انجکشن کی سرعام فروخت کا دھندا عروج پر پہنچ گیا۔ کمسن بچے بھی لت میں مبتلا ہونے لگے۔ شیخوپورہ شہر کی مصروف ترین پیر بہار شاہ (بتی چوک) کے قریب واش رومز میں کمسن بچوں کو بے راہ روی کا شکار بنانے کے لئے منشیات اور نشہ آور انجکشن کا عادی بنانے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر انہیں زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جانے لگا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ نشہ کے عادی نوجوان کمسن بچوںکو مختلف مقامات پر لیجا کر نشہ آور انجکشن اور منشات دیکر انہیں اس لت میں مبتلا کر رہے ہیں۔ پولیس کی گشت نہ ہی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کہیں بھی نظر آتی ہے۔ مصروف ترین علاقوں میں سرعام اس طرح کے دھندے سے شہری تلملا کر رہ گئے ہیں اور انہوں نے پولیس سمیت انتظامی محکموںکی کاکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن