بکا خیل میں ری الیکشن کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کی ری پولنگ کے بجائے ری الیکشن کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے معصوم وزیر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے استدعا کی عدالت مذکورہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جائے تاکہ پی ٹی آئی بھی امیدوار دے سکے۔