ہٹیاں بالا ‘ نواحی علاقے سرائی میں چیتے کے حملے میں خاتون ٹیچر سمیت دو افراد زخمی
چکوٹھی( آئی این پی) ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے سرائیمیں خواراک کی غرض سے جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیااور اس نے حملہ کر کے ایک سکول کی ٹیچر سمیت دو افراد کو زخمی کردیاچیتے کی آبادی میں گھسنے کے باعث مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سکول جانے والے بچے بھی گھروں میں محصور ہو گئے ریسکیو نے زخمیوں کو ریسکو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔