پاکستان سے ملکر کالعدم ٹی ٹی پی کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی جنرل
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی افواج کے کمانڈر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کالعدم ٹی ٹی پی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ دہشتگرد تنظیم خطرات پیدا کرتی ہے۔ افغان مسائل مہاجرین کو پاکستان دھکیلنے کا باعث بنتے ہیں۔