• news

ایف بی آر نے آمدن اثاثے اخراجات چھپانے کے خلاف سخت قوانین کی تیاری شروع کر دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آ مدنی، اخراجات، اثاثے اور سیلز چھپانے کے خلاف سخت ترین قوانین کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد اضافی ٹیکس کا حصول یقینی بنانا ہے۔ اس ٹاسک کے حصول کے لیے آڈٹ اینڈ مانیٹرنگ کے نئے رولز لاگو کیے جائیں گے۔ نئے قواعد کے تحت کاروبار، خرید و فروخت اور ایسٹ مینیجمنٹ میں شامل افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بنک ترسیلات، مال کی خرید و فروخت، انونٹری کی چیکنگ اور ڈیکلریشن میں غلط بیانی سامنے لانے پر پہلے سے زیادہ جرمانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ درآمدی یا مقامی منڈی سے خریدے گئے خام مال اور مشینری پر بنی مصنوعات کی کڑی نگرانی کے لئے عملہ بھی بڑھایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن