• news

کامیابیا ملنا شروع، ہمت ہے تو عمران ہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی توڑیں: بلاول

ملتان+اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے ہی کامیابیاں ملنا شروع ہوگئیں۔ اگر عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کو توڑ دیں۔ وزیراعظم عدم اعتماد اور آنے والے الیکشن میں بھی ہارے گا۔ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے جو عدم اعتماد کو نہیں مانتے تھے وہ بھی مان رہے ہیں۔ ہم عدم اعتماد کے لیے مہم چلائیں گے۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی بدولت ایک نالائق سینیٹر نااہل ہوچکا ہے۔ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ان کی مزید وکٹیں گرائیں گے۔ اسلام آباد میں پورا ملک ہمارے ساتھ ہوگا۔ عوام کا ری ایکشن پوری دنیا کے سامنے ہوگا پھرکوئی نہیں انکار کر سکے گا۔ اس وزیراعظم پر حملہ ہونا ہے۔ نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم سے حساب لیں گے۔ پہلے یہ بزدل لاہور الیکشن سے بھاگا، اب ڈی آئی خان میں بھاگ رہا ہے، یہ ڈی آئی خان میں اپنے ہی امیدوار کو نااہل کر کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیز اور دوسرے فیز میں بھی ہارے گا۔ خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن دوسرا فیز، عدالت سے فیصلہ سنوایا موسم خراب ہے الیکشن نہیں ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ، الیکشن کمشن کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہے۔ اگر عمران خان کو یقین ہے عوام اسے ووٹ دیں گے تو ہمت کریں، اس بزدل نے اپنے ہی امیدوار کے فارم ریجیکٹ کروایا تھا، یہ وزیراعظم بزدل ہیں۔ پی پی چیئر مین کا کہنا ہے کہ مجھے سو فیصد یقین ہے ہماری پارٹی لانگ مارچ میں کامیاب ہوگی۔ عمران خان تین سال بعد بھی کرپشن، کرپشن کی رٹ لگارہا ہے، لوگوں کے کرپشن، کرپشن کے الفاظ سن کر کان پک چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن