بھارت میں اکیلی طالبہ پر انتہا پسند وں کا جھپٹناخوفناک صورتحال کی عکاسی: حمزہ شہباز
لاہور (نیوز رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے بھارت میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں اکیلی طالبہ پر انتہا پسندوں کا جھپٹ پڑنا بھارت میں خوفناک صورتحال کی عکاسی کرتاہے۔ حجاب پر پابندی یا اس پر تنقید شخصی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے، مودی کا بھارت زوال پذیر اور مسلمانوں کے لئے غیر محفوظ بن چکا ہے۔