• news

راولپنڈی، کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار کامیاب

راولپنڈی، کامرہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگار) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 2 کا ضمنی الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے جیت لیا۔ کامرہ میں بھی مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ووٹوں کے تناسب سے دوسرے نمبر پر رہے۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر ایوب کو 4913 ووٹ ملے جنہیں اس وارڈ سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار زین العابدین کو 4583 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عامر رئوف نے 880، جماعت اسلامی کے امیدوار اصغر خان نے 695 ووٹ حاصل کیے۔

ای پیپر-دی نیشن