آئی ایم ایف کی ہماری خود مختاری میں مداخلت غیر ضروری: اقتصادی ماہرین
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فنانس پر شرح سود واجبی سطح پر رکھنے کیلئے سوچ متوازن رکھنا ہو گی۔ سٹیٹ بنک کے حوالے سے آئینی ترمیم اہم ضرورت تھی۔ آئی ایم ایف کی ہماری خود مختاری میں مداخلت غیر ضروری ہے۔ ریاستی بنک کو مزید توانا بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر شمشاد اختر، سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضی سید، یو این ای ایس کیپ (UNESCAP) پاکستان کے ڈاکٹر حمزہ علی ملک اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام’’ سٹیٹ بنک کے نئے کردار کے حوالے سے تیاری‘‘ پرآن لائن مذاکرے کے دوران کیا۔