• news

 ٹیکساس :عمارت کی  پارکنگ میں فائرنگ سے ایک  شخص ہلاک، 2 زخمی

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی ریاست ٹیکساس کی شمالی کائونٹی  ہیرس میں واقع ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کی پارکنگ میں  فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک  اور دو   زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے ہیرس  کانٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز  کے  حوالے سے بتایا کہ     فائرنگ کا یہ واقعہ اپارٹمنٹ کمپلیکس کی پارکنگ  میں  اجتماع  کید وران     پیش آیا جس میں تقریبا   40  کے قریب گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی  ہو گئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان  پہنچا ہے۔ریسکیو ٹیم نے  نعش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن