• news

وزیراعظم کے دورہ چین سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے: بابر اعوان

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) مشیر برائے پارلمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ 27 فروری کو اپوزیشن کا مارچ نہیں رونا دھونا ہو گا جبکہ پیٹ پھاڑنے والے شہباز شریف نے زرداری کو لاہور بلوا کر ان کا پیٹ بھر دیا اور وزیراعظم کے دورہ چین کا اثر دیکھنا ہے تو بھارتی میڈیا کی چیخیں سنیں۔وزیر اعظم کے دورہ چین سے روزگار کے نئے مواقع کھلیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ 27 فروری کو مارچ نہیں ہو گا اپوزیشن کا رونا دھونا ہو گا۔  انہوں نے کہا کہ مولوی صاحب جیسا ساتواں مارچ اپوزیشن خوشی سے کرے اگر مارچ سے ہی حکومت جاتی ہے تو ہم پنجاب سے مارچ لے کر چلیں سندھ کی گورنمنٹ گرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن