• news

کرونا پابندیوں کیخلاف نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیورزکااحتجاج

ویلنگٹن(این این آئی) کینیڈا کے بعد اب نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیورزکرونا پابندیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹرک ڈرائیورز نے بھی کینیڈا میں جاری ٹرک ڈرائیورزکے احتجاج کی طرز پرآزادی کارواں کا آغاز کردیا۔ نیوزی لینڈ میں ٹرک ڈرائیورز ماسک اورویکسین کی لازمی شرط کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ٹرک ڈرائیورزنے دارالحکومت ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے اطراف کی سڑکوں سمیت دیگرشاہراہوں کوبھی بند کردیا۔ٹرک ڈرائیورزنے کرونا سے متعلق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پالیسیوں کوانتہائی سخت قراردیتے ہوئے کرونا کی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن