• news

دوران تعلیم سیروسیاحت ذہنی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے ،پروین سرور

لاہور(لیڈی رپورٹر) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا ہے کہ سفر وسیلہ ظفر ہے، دوران تعلیم سیروسیاحت ذہنی صلاحیت اور علم میں اضافہ کرتی ہے ، خواتین سیر وتفریح اور سیاحت سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں اور یہ انکوتازہ دم کردیتی ہے جس سے انکی کارکردگی بھی بہتر ہوجاتی ہے،پاکستان جیسی خوبصورتی اور میز بانی دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں۔ وہ گزشتہ روز پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں ٹوارزم آ گا ہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر  پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حلیمہ آفریدی ، ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین، ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز پروفیسر محمد سلیمان، ڈائریکٹر بجٹ اینڈ پلاننگ پنجاب صفدر عباس، ڈائریکٹر جنرل ٹوارزم طاہر رانا اور ٹی ڈی سی پی کے مینیجر سعید احمد، وائس پرنسپل ڈاکٹر صائمہ شریف ، ڈین آف آرٹس ڈاکٹر عظمی ریاض ، ڈین آف سائنسز ڈاکٹر نگہت ،پروفیسر ڈاکٹر را شدہ قریشی ، دلکش عائشہ و دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب میں سیر و تفریح کے اہم اور دلکش مقامات کی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن