• news

جھنگ: 7 صوبائی  امیدواروں کی رانا ثناء سے ملاقات‘ ن لیگ میں شمولیت

جھنگ (نامہ نگار) جھنگ کے 7 صوبائی حلقوں کے امیدواروں نے چوہدری سلیم طاہر گجر ڈسٹرکٹ کنوینئر جھنگ کی قیادت میں رانا ثناء  اللہ خاں ملاقات اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری سلیم طاہر گجر ڈویژنل نائب صدر/کنوینئر ڈسٹرکٹ جھنگ و ٹکٹ ہولڈر این اے 115 کی قیادت میں صوبائی اسمبلی کے امیدواروں وقار احمد انصاری، نواب علی عباس خان سیال (برادر نواب بابر خان سیال)، نواب خرم خان سیال، مہر خالد محمود سرگانہ، میاں مادھو لعل حسین جنجیانہ سیال، نواب امیر عباس خان سیال،  نیلم سیال نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن