• news

ثقلین مشتاق ہیڈ‘محمد یوسف بیٹنگ‘شان ٹیٹ بائولنگ کوچ مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کیلئے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کیلئے بیٹنگ کوچ جبکہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کیلئے پاکستان کا  فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔سپورٹ سٹاف:منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (فاسٹ باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عماد احمد حمید (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، کرنل (ر) عثمان انوری (سکیورٹی منیجر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی (مساجر)۔

ای پیپر-دی نیشن