ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، بھارت میچ‘ سیریز جیت گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 44 رنز سے ہرادیا اور 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 9 وکٹ پر 237 رنز بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 193رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مین آف دی میچ پراسیتھ کرشنا نے 12 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔