• news

پی ایس ایل ملتان سلطانز کی مسلسل چھٹی کامیابی پشاور زلمی کو شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ سیون کے 16ویں اور اپنے مسلسل چھٹے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دفاعی چیمپئن نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ پہلی وکٹ 98 کے سکور پر کپتان محمد رضوان کی شکل میں گری جنہوں نے 34 رنز بنائے تھے۔ شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ نے سکور کو 131 پر پہنچایا جہاں 68 رنز بنانے والے شان مسعود آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوئی کھلاڑی رک کر نہ کھیل سکا اور اور وکٹیں گرتی رہیں تاہم ٹم ڈیوڈ کے 34 رنز کیساتھ سلطانز 182 کے مجموعے پر پہنچ گئے۔ثاقب محمود ‘وہاب ریاض ‘سلمان ارشاد کی دو دو وکٹیں۔ پشاور زلمی کی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زلمی کے بیٹرز ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہے، بلیسنگ مزاربانی نے اوپنرز حیدر علی اور کامران اکمل کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو جیت کی پہلی سیڑھی پر پہنچادیا۔ لیام لونگسٹن اور شعیب ملک نے اچھی شراکت بنائی، لیکن پھر 24 رنز بنانے کے بعد وہ آؤٹ ہوئے تو رنز اور گیندوں میں بڑھتے فرق نے دیگر کھلاڑیوں کو بھی غلط شاٹ لگانے پر مجبور کیا۔ شعیب ملک 44 رنز بناسکے ۔ بین کٹنگ 23 اور شرفین ردرفرڈ 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بلیسنگ مزاربانی اور خوشدل شاہ نے 3، 3، شاہنواز دھانی نے دو جبکہ عمران طاہر اور عباس آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔شان مسعود کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ 

پی ایس ایل میچ 

ای پیپر-دی نیشن