• news

فی الحال پارٹی کے ساتھ ہیں‘ اپوزیشن کے حتمی کارڈز آنے پر لائحہ عمل دیں گے: ترین گروپ 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقاتوں کی پیشکش پر غور کے لیے ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غیر رسمی مشاورت کی گئی اور ملاقاتوں کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی دعوتوں پر سوچ بچارکیا گیا۔  ملاقات میں اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ اور عون چوہدری، فیصل جبوانہ، اجمل چیمہ، لالہ طاہر، خرم لغاری اور سلمان نعیم موجود تھے۔ اس موقع پر غیر حاضر ساتھیوں سے فون پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کا مؤقف اختیار کیا جائے گا لیکن اپوزیشن کے حتمی کارڈز سامنے آنے کے بعد ترین گروپ اپنا لائحہ عمل سامنے لائے گا۔ 
ترین گروپ 

ای پیپر-دی نیشن