• news

ایک ارب 63 کروڑ ڈالر اضافہ، زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار فروری کو ختم ہونے والے تھے، میں ایک ارب 63 کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔ آئی ایم ایف قسط اور سکوک بانڈز کی فروخت سے دو ارب 6 کروڑ ڈالر ملے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 17 ارب 33 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 2.72 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 38 کروڑ ڈالر ہیں۔
زرمبادلہ ذخائر

ای پیپر-دی نیشن