• news

کشمیر کی آزادی کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے: نیئر مرتضی لون

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)بھارت نے کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کردیں مگر عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار  سینٹرل چیرپرسن قومی امن کمیٹی این سی پی سی پنجاب نیئر مرتضی لون اور ضلعی چیرمین لطیف مغل  نے مقامی کالج  کے زیر اہتمام  یکجہتی کشمیر  کے حوالے سے منعقدہ آزادی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرضلعی وائس چئیرمین احسان خان،معروف ادبی سماجی شخصیت ادریس ناز،  اعجاز بیگ، میڈم زینب و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ نیئر مرتضی لون اور لطیف مغل نے مزید کہا کہ بھارت کی حکومت نے اور انتہا پسند ہندووں نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر کے ان پر بھی زمین تنگ کررکھی ہے۔ایسے میں بھارتی مسلمان طالبہ نے عالمی ضمیر پر حمیت اورعفت کی اہمیت واضح کردی۔باحجاب مسلمان بیٹی نے اپنے مقابل انتہاپسندہندئوں کے بے لگام ہجوم کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے زندگی کی بجائے عزت کاانتخاب کیاجس پرمعبود برحق نے اسے سربلنداور سرفراز کردیا۔ کیااقوام متحدہ کے حکام اب بھی کبوترکی مانند آنکھیں بندرکھیں گے۔بھارت کی نڈر مسلم طالبہ دنیا بھر کی مسلمان بیٹیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔بھارتی طالبہ کی طرح دنیا بھر سے باوفا،باصفا ،باحیا اورباوقار مسلمان بیٹیاں یقینا آئندہ بھی اسلام کاعلم سربلند رکھیں گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن