• news

 ڈینگی سے بچائو کے لئے  احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے: عبدالحفیظ قریشی

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی )ضلعی زکوٰ ۃعشر کمیٹی کے دفتر میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں سیمینار منعقدہوا جس میں ملازمین اور شہریوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکو ۃآفیسر گوجرانوالہ عبدالحفیظ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف ڈینگی بخار اور اس کے مضرصحت اثرات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں بلکہ معاشرے کے دیگر افراد کو بھی اس مہلک مرض سے بچاسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے  احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو نے سے ہم نہ صرف اپنے ماحول کو صاف ستھرا  رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو مچھروں کی افزائش سے بھی پاک کر سکتے ہیں۔  انہوںنے مزیدکہاکہ جب تک عوام الناس اس عمل میں حصہ نہ لیں گے تب تک اس  ڈینگی کی بیماری سے چھٹکارہ ممکن نہیں ۔ انہوںنے ہر فرد معاشرہ کو تاکید کہ وہ ڈینگی بیماری سے خود اور اپنے بچوں کو بچانے کے لئے اپنے گھروں اورارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اس  سے نہ صرف ڈینگی بلکہ دیگر کئی بیماریوں سے محفو ظ رہا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن