لاہور کی کنڈیشنز مختلف ‘موسم سرد‘جیت کا تسلسل قائم کرینگے: محمد عمر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے فاسٹ بائولر محمد عمر نے کہاہے کہ پشاور زلمی نے کراچی میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن زیادہ کامیابیاں نہیں ملیں، امید ہے لاہور میں جیت کا تسلسل قائم کریں گے۔ کراچی میں بائولنگ اچھی ہوئی، کوشش ہے تسلسل برقرار رکھوں اور میچز جتواوں۔ لاہور میں کنڈیشنز مختلف اور موسم بھی سرد ہے، کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ فینز کو بہترین لیگ کے بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں اس کیلئے بہت محنت کررہا ہوں۔