• news

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: قومی خواتین ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم 24 گھنٹے سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔قومی خواتین ٹیم کراچی سے دبئی پھر آکلینڈ اور وہاں سے چارٹر طیارے سے کرائسٹ چرچ پہنچی، جہاں وہ 10 روز کا آئسولیشن مکمل کریگی۔ ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائیگا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 2 مارچ کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا جائیگا۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان کے میچز:6 مارچ: پاکستان بمقابلہ بھارت ‘8 مارچ: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ‘11 مارچ: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ‘14 مارچ: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ‘21 مارچ: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ‘24 مارچ: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ‘26 مارچ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔

ای پیپر-دی نیشن