• news

نواز شریف کی رپورٹس ادھوری قرار،میڈیکل بورڈ نے رائے دینے سے معذرت کر لی


لاہور (سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ادھوری نکل آئی۔ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رپوٹس پر رائے دینے سے معذرت کرلی ہے۔ بورڈ ممبران کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے رپورٹس حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ تازہ رپوٹس، طبی معائنہ کے بغیر رائے نہیں دی جاسکتی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم سپیشل میڈیکل بورڈ کے کنوینئر ہیں۔  پروفیسر ڈاکٹر غیاث الانبی طیب ،پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید ،پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن