فرانس میں مسلم خاتون فٹبالرز کے حجاب پہننے پر پابندی‘ وزیر صنفی مساوات کی مذمت
پیرس (نیٹ نیوز) فرانس فٹبال فیڈریشن نے دوران میچ مسلم خاتون کھلاڑیوں کے حجاب یا سکارف پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم وزیر برائے صنفی مساوات نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ فرانس کی صنفی مساوات کی وزیر ایلزبتھ مونیریو نے ملک کی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے مسلم خواتین فٹبالرز کے حجاب یا سکارف لینے پر پابندی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فرانس کی وزیر برائے صنفی مساوات ایلزبتھ نے سکارف یا حجاب پر پابندی کے خلاف عدالت جانے والی خواتین کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس ایک سیکولر ملک ہے جہاں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔