مودی سرکار پر تنقید کیوں کی؟ مسلمان خاتون صحافی کی ایک کروڑ سے زائد رقم ضبط
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں بے جے پی کی ہندو انتہاپسند حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی۔ عالمی سطح پر مشہور مسلمان خاتون صحافی پر بھارت میں مالی جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر رقم ضبط کی۔ رعنا ایوب اکثر ہندو انتہاپسند حکومت کو مسلمان دشمن پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔