ترسیلات مسلسل 20 ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد: سٹیٹ بنک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کے مطابق ورکرز ترسیلات مسلسل 20 ویں مہینے دو ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ جنوری میں ورکرز ترسیلات 2.14 ارب ڈالر رہیں، دسمبر 2021 کے مقابلے میں جنوری 2022 کی ترسیلات 14.90 فیصد کم رہیں۔ مالی سال 2022 کے ابتدائی سات ماہ میں ترسیلات 9 فیصد بڑھ کر 18 ارب ڈالر رہیں۔