متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیرپرتقریب ،بھارتی فوج کو کشمیر سے فوری نکالا جائے:اعلامیہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام نواز شریف ماڈل سکول نکلسن روڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری ایجوکیشنل سفیر حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈمن آفیسر ذیشان رمضان گورسی،پرنسپل ام کلثوم،بشر یٰ مجاہد،عفت جہاں سمیت دیگر اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔ سفیر حسین شاہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل اور طلباء کو کشمیر کی آزادی کے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں بھارتی فوج کو کشمیر سے فوری نکالا جائے۔